انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 52 پیسے کا اضافہ

انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 52 پیسے کا اضافہ
کراچی : کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی اڑان جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 50 پیسے کا اضافہ ہوا ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 283 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 282 روپے 50 پیسے پر بند ہوا تھا۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 52 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔ جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 281 روپے 47 پیسے پر پہنچ گیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 280 روپے 95 پیسے پر بند ہوا تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔