زمبابوے:مشکوک سرگرمیوں میں ملوث  بھارتی اسپیشل فورسز کاسابق آپریٹو ساتھیوں سمیت گرفتار

زمبابوے:مشکوک سرگرمیوں میں ملوث  بھارتی اسپیشل فورسز کاسابق آپریٹو ساتھیوں سمیت گرفتار
کیپشن: زمبابوے:مشکوک سرگرمیوں میں ملوث  بھارتی اسپیشل فورسز کاسابق آپریٹو ساتھیوں سمیت گرفتار

پبلک نیوز: زمبابوے میں مشکوک سرگرمیوں میں ملوث  بھارتی اسپیشل فورسز کا سابق آپریٹو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

نیو زمبابوے کی خبر کے مطابق زمبابوے میں مقیم ایک سابق بھارتی اسپیشل فورسز یونٹ کے افسرسدھو سروپ سنگھ کو چند دیگر بھارتیوں کے ساتھ سینٹرل انٹیلی جنس آرگنائیزیشن نے مشکوک سرگرمیوں  پرگرفتار کر لیا۔ یہ فوجی  بھارتی حکومت نے ملازمت کے حوالے سے بھیجے تھے لیکن دراصل وہ انٹیلی جنس نیٹ ورک چلا رہے تھے۔نیوزمبابوے کی خبر کے مطابق  یہ لوگ پڑوسی ممالک میں انتہائی خفیہ سرگرمیوں میں ملوث تھے،یہ لوگ سرمایہ کاروں کی آڑ میں جعلی دستاویزات پر موزمبیق سے زمبابوے میں داخل ہوئے تاکہ اس ملک میں چینی سفارتی مفادات کو نقصان پہنچایا جا سکے۔

نیوزمبابوے کے مطابق گرفتاری ہرارے کے ایک اعلیٰ درجے کے ریسٹورنٹ میں اسٹنگ آپریشن کے دوران عمل میں آئی جہاں سنگھ نامعلوم افراد کی صحبت میں پائے گئے۔ملوث یونٹ اس سے قبل موزمبیق کے جنگ زدہ علاقے کابو ڈیلگاڈو میں سرگرم تھا جہاں وہ باغیوں سے لڑنے میں شامل تھے۔

سنگھ نے خود کو کو غلط انداز میں ایک سرمایہ کار کے طور پر ظاہر کیا اور یہاں تک کہ صدر ایمرسن منانگاگوا سے ملاقات کی۔

نیوزمبابوے کے مطابق بعد میں شک کی بنا پر تحقیقات کے بعد انکشاف ہوا کہ وہ مشکوک سرگرمیوں  میں ملوث ہے۔

سی آئی او کے اندرونی ذرائع نے نیو زمبابوے کو انکشاف کیا کہ  سنگھ اس وقت بوروڈیل پولیس اسٹیشن میں نظر بند ہیں۔ ان پر ممکنہ طور پر کسی جرم کا الزام عائد کیا جا سکتا ہے یا زیادہ سازگار صورت حال میں ملک بدر کیا جا سکتا ہے۔

نیوزمبابوے کے مطابق سنگھ کی بیٹی ان  100 بھارتیوں میں شامل ہے جن کو زمبابوے اسمگل کیا گیا تھا،مبینہ طور پر سابق بھارتی اسپیشل فورسز یونٹ نے ''انڈین اسپیشل فورسز'' کے نشان والی گاڑیوں کا استعمال کیا تھا،بھارت کی شراب بنانے والی کمپنی این وی ڈسٹلریز کے چیئرمین اشوک جین مبینہ طور پر سابق بھارتی فورسز یونٹ سے ذاتی طور پر منسلک پائے گئے۔