بیٹی کے علاوہ کم جونگ کا ایک چھوٹا بچہ بھی ہے: جنوبی کورین انٹیلی جنس ایجنسی کا انکشاف

بیٹی کے علاوہ کم جونگ کا ایک چھوٹا بچہ بھی ہے: جنوبی کورین انٹیلی جنس ایجنسی کا انکشاف
کیپشن: بیٹی کے علاوہ کم جونگ کا ایک چھوٹا بچہ بھی ہے: جنوبی کورین انٹیلی جنس ایجنسی کا انکشاف

ویب ڈیسک: جنوبی کوریا کی نیشنل انٹیلی جنس سروس نے انکشاف کیا ہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی بیٹی اور ممکنہ جانشین کم جو اے کا ایک چھوٹا بھائی یابہن  بھی ہے، تاہم اس کی جنس ظاہر نہیں کی گئی۔

جنوبی کوریائی انٹیلی جنس حکام کے مطابق کم جو اے کو مستقبل میں قیادت سنبھالنے کے لیے باقاعدہ طور پر تیار کیا جا رہا ہے، جبکہ کم جونگ ان کے خاندان میں بچوں کی پیدائش کی ترتیب تاحال راز میں ہے۔

ایجنسی کم جونگ ان کے کسی ممکنہ بڑے بیٹے کی موجودگی کی بھی تحقیقات کر رہی ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اگر کوئی بڑا بیٹا موجود ہے تو بھی اس کے جانشینی کی دوڑ میں شامل ہونے کے امکانات کم ہیں۔

کم جو اے پہلی بار 2022 میں بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کے تجربے کے موقع پر منظرعام پر آئی تھیں۔ اس کے بعد وہ فوجی پریڈز، سرکاری تقریبات اور اہم سفارتی مواقع پر اپنے والد کے ہمراہ مسلسل نظر آتی رہی ہیں۔

شمالی کوریا کا سرکاری میڈیا اب انہیں ’رہنمائی کرنے والی عظیم شخصیت‘ کے لقب سے بھی مخاطب کرتا ہے، جسے ان کی بڑھتی ہوئی سیاسی حیثیت اور ممکنہ جانشینی کی اہم علامت قرار دیا جا رہا ہے۔

Watch Live Public News