پی ایس ایل کھیل رہےاسٹاراسپنرایڈم زمپانےآئی پی ایل کا بھانڈاپھوڑدیا

پی ایس ایل کھیل رہےاسٹاراسپنرایڈم زمپانےآئی پی ایل کا بھانڈاپھوڑدیا
کیپشن: پی ایس ایل کھیل رہےاسٹاراسپنرایڈم زمپانےآئی پی ایل کا بھانڈاپھوڑدیا

ویب ڈیسک: پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کی ٹیم کراچی کنگز میں شامل آسٹریلوی اسٹار اسپنر ایڈم زمپا نے انڈین پریمیئر لیگ ( آئی پی ایل) چھوڑنے کی وجہ بتا دی۔

ایک مقامی اسپورٹس پلیٹ فارم کو دیے گئے انٹرویو میں ایڈم زمپا کا کہنا تھا کہ آئی پی ایل میں انہیں اپنی مہارت کے مطابق معاوضہ نہیں مل رہا تھا۔ ان کے مطابق بھارتی لیگ نہ صرف بہت زیادہ وقت لیتی ہے بلکہ وہاں کھیلنا ان کے لیے موزوں فیصلہ نہیں رہا۔

انہوں نے کہا کہ آئی پی ایل چھوڑنے کے بعد ابتدا میں وہ کرکٹ سے وقفہ لینے کا ارادہ رکھتے تھے، تاہم اچانک پی ایس ایل کھیلنے کا موقع ملا جسے انہوں نے قبول کر لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ سب کچھ بہت تیزی سے ہوا اور وہ اس تجربے سے خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

ایڈم زمپا نے پی ایس ایل کے معیار کو سراہتے ہوئے اپنی کارکردگی سے بھی متاثر کیا ہے اور ٹیم کے لیے اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

کراچی کنگز کے اسپنر نے لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک بہترین بولر ہیں اور ان کی ہر گیند میں کچھ خاص کرنے کی صلاحیت موجود ہوتی ہے۔

Watch Live Public News