ویب ڈیسک: ایران کی امریکا اور اسرائیل سے جاری جنگ دوسرے ماہ میں داخل ہوچکی ہے۔ اس دوران ایرانی عوام نے تہران میں ایک اجتماع کے دوران " پاکستان شکریہ" کے نعرے لگا دیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق تہران میں ایرانی عوام کا جم غفگیر سڑکوں پر امڈ آیا۔ عوام نے نہ صرف ایرانی پرچم تھام رکھے تھے بلکہ پاکستانی پرچم بھی فضامیں لہرائے جارہے تھے۔ اس کے علاوہ ایرانی عوام نے شہدائے راہ ولایت کی قربانیوں اور پاکستانی عوام کی بھرپور حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے “ پاکستان شکریہ” کے نعرے بلند کیے۔
"شکریہ پاکستان"سبز ہلالی پرچم اُٹھائے
— Public News (@PublicNews_Com) April 1, 2026
ایرانی عوام کے پاکستان کے حق میں زبرست نعرے#PublicNews #PublicUpdates #Iran #Pakistan #USA #TelAviv #MiddleEast pic.twitter.com/FKtXGUyAMu
عوامی اجتماع میں پاکستانی پرچم لہرانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے ۔