ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے سیز فائر کی درخواست کر دی ہے۔
سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ ایرانی رجیم کے صدر نے سیز فائر کی درخواست کی ہے۔ صدر ٹرمپ کے مطابق ایرانی صدر اپنے ساتھیوں سے زیادہ ذہین اور سمجھدار ہیں۔
امریکی صدر نے واضح کیا کہ آبنائے ہرمز کھلی تو ہم ایران سیز فائر پر غور کر یں گے۔ اگربات نہ مانی گئی تو ایران کو پتھروں کے دور میں پہنچا دیں گے۔