ایران نے صدر ٹرمپ کے جنگ بندی سے متعلق بیان کو مسترد کر دیا

ایران نے صدر ٹرمپ کے جنگ بندی سے متعلق بیان کو مسترد کر دیا
کیپشن: ایران نے صدر ٹرمپ کے جنگ بندی سے متعلق بیان کو مسترد کر دیا

ویب ڈیسک: ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جنگ بندی سے متعلق بیان کو مسترد کر دیا ہے۔

ایرانی وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای مکمل صحت مند ہیں اور جنگی صورتحال کے باعث عوامی سطح پر نظر نہیں آ رہے۔

ایرانی حکام نے امریکا پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکی سفارت کاری پر اب اعتماد ممکن نہیں رہا، کیونکہ امریکا مذاکرات کو اپنے مطالبات مسلط کرنے اور طاقت کے استعمال کے لیے استعمال کرتا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ جنگ کا آغاز امریکا اور اسرائیل نے کیا، جبکہ ایران صرف اپنے دفاع میں اقدامات کر رہا ہے۔

دوسری جانب پاسدارانِ انقلاب نے بھی ٹرمپ کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز مکمل طور پر ایران کے کنٹرول میں ہے اور اسے کسی دباؤ یا بیانات کے ذریعے متاثر نہیں کیا جا سکتا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا تھا کہ ایرانی صدر نے سیز فائر کی درخواست کی ہے۔ سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ ایرانی صدر اپنے ساتھیوں سے زیادہ ذہین اور سمجھدار ہیں۔

امریکی صدر نے واضح کیا کہ  آبنائے ہرمز کھلی تو ہم ایران سیز فائر پر غور کر یں گے۔ اگربات نہ مانی گئی تو ایران کو پتھروں کے دور میں پہنچا دیں گے۔  

Watch Live Public News