ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلیفون پر رابطہ ہوا ہے، جس میں ایران جنگ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کو ممکنہ جنگ بندی مذاکرات سے بھی آگاہ کیا۔
اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا تھا کہ ایران نے سیز فائر کی درخواست کی ہے۔ سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ ایرانی رجیم کے صدر نے سیز فائر کی درخواست کی ہے۔ صدر ٹرمپ کے مطابق ایرانی صدر اپنے ساتھیوں سے زیادہ ذہین اور سمجھدار ہیں۔
امریکی صدر نے واضح کیا کہ آبنائے ہرمز کھلی تو ہم ایران سیز فائر پر غور کر یں گے۔ اگربات نہ مانی گئی تو ایران کو پتھروں کے دور میں پہنچا دیں گے۔