کورونا سے مزید 62مریض انتقال کر گئے

کورونا سے مزید 62مریض انتقال کر گئے
اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) پاکستان میں کورونا کے وار تیز ہونے لگے،مثبت کیسز کی شرح8 اعشاریہ82 تک جاپہنچی،24 گھنٹوں کے دوران5 ہزار 26 نئے کیس رپورٹ،مزید 62 افراد جان کی بازی ہار گئے، اموات کی مجموعی تعداد23 ہزار 422 ہوگئی، 69 ہزار 756 مریض زیرعلاج، 3ہزار 208 کی حالت تشویشناک ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر سے کورونا کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 62مریض انتقال کر گئے، ملک میں 5ہزار 026میں مزید افراد میں کرونا کی تصدیق ہوئی، کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعاداد 69ہزار 756ہو گئی ہے جبکہ ملک بھر میں کورونا کے 9 لاکھ 41,659مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔ پاکستان بھر میں 10لاکھ 34ہزار 837مصدقہ کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں،کورونا سے تاحال23ہزار 422اموات ہو چکی ہیں جبکہ 24 گھنٹوں میں ملک بھرمیں 56965ٹیسٹ کئے گئے۔