یہ ٹؤئٹ ڈاکٹر شہباز گل نے مسلم لیگ ن کے رہنماء احسن اقبال کے جواب میں کیا جس میں انہوں نے وزیراعظم پر تنقید کرت ہوئے کہا تھا کہ عمران نیازی حقیقت سے کتنے کٹے ہوئے ہیں اس کا اندازہ اس بات سے کر لیں کہ وہ ملک میں مہنگائی تسلیم کرنے کے لئے تیار نہیں اور پاکستان کو دنیا کا سستا ترین ملک ہونے کا عوام کو لولی پاپ دیکر سب اچھا کی نوید سنا رہے ہیں-غریبو،مزدورو،کسانو،محنت کشو! سستا ترین پاکستان کا مزہ چکھو-بدترین وباء کے باعث مہنگائی اس وقت پوری دنیاکابڑا مسئلہ بن چکاہے
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) August 1, 2021
ورلڈپاپولیشن ریوئو کے مطابق دنیا کے تمام ممالک کی نسبت پاکستان میں رہنے کاخرچ یا مہنگائی سب سے کم ہے
ارسطو جی یہ خان صاحب نہیں ایک انٹرنیشنل ادارے کی رپورٹ کہہ رہی ہے
شکر ہے آج یہ نہیں کہا کہ نوازشریف کا منصوبہ تھا pic.twitter.com/w4o4x8LOKs
اسلام آباد(پبلک نیوز)وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ بدترین وباء کے باعث مہنگائی اس وقت پوری دنیاکابڑا مسئلہ بن چکاہے. اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا ورلڈپاپولیشن ریوئو کے مطابق دنیا کے تمام ممالک کی نسبت پاکستان میں رہنے کاخرچ یا مہنگائی سب سے کم ہے، ارسطو جی یہ خان صاحب نہیں ایک انٹرنیشنل ادارے کی رپورٹ کہہ رہی ہے، شکر ہے آج یہ نہیں کہا کہ نوازشریف کا منصوبہ تھا.