اس حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ حلیم عادل شیخ نے لکھا کہ یہ اصل بھٹو نہیں زرداری کے پجاری ہیں۔ میں بیٹھا ہوں نوابشاہ بلاول کے باپ یا نانا میں طاقت ہے تو آجائیں۔ گزشتہ روز آئی جی سندھ کو سکیورٹی کے لیے خط بھی لکھا گیا تھا مگر پی پی آئی جی کی جانب سے سکیورٹی فراہم نہیں کی گئی۔اپوزیشن لیڈرسندھ حلیم عادل شیخ کے قافلے پر بلاول ہاؤس نوابشاہ کےگیٹ پرحملہ
— PTI Sindh Official (@PTISindhOffice) August 1, 2021
اسد زرداری،عمران زرداری،بابو ڈومکی اور دیگرکی فائرنگ، گاڑی پر پتھراؤ بھی کیا گیا
یہ اصل بھٹو نہیں زرداری کے پجاری ہیں، حلیم عادل شیخ
میں بیٹھا ہوں نوابشاہ بلاول کے باپ یا نانا میں طاقت ہے تو آجائیں pic.twitter.com/uvY3RWcyVM
انھوں نے مزید لکھا کہ آصف زرداری اور بلاول زرداری کے لیے شرم کا مقام ہے، آج مجھ پر نوابشاہ میں اپنے غنڈے سے حملہ کروایا، فائرنگ اور پتھراؤ کیا گیا۔ فرزند زرداری یاد رکھیں ہر فورم پر انہیں بے نقاب کروں گا۔گزشتہ روز آء جی سندھ کو سیکیورٹی کے لیے خط بھی لکھا گیا تھا مگر پی پی آء جی کی جانب سے سیکیورٹی فراہم نہیں کی گئی pic.twitter.com/kuUwjPj6rk
— Haleem Adil Sheikh (@HaleemAdil) August 1, 2021
وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ آئی جی سندھ کو فوری طور پر لیڈر آف اپوزیشن حلیم عادل شیخ کی گاڑی پر پتھراؤ کا نوٹس لینا چاہئے اور فوری طور پر حملہ کرنے والے لوگوں کو گرفتار کرنا چاہیے۔آصف زرداری اور بلاول زرداری کے لیے شرم کا مقام ہے آج مجھ پر نوابشاہ میں اپنے غنڈے سے حملہ کروایا فائرنگ، پتھراؤ کیا گیا.
— Haleem Adil Sheikh (@HaleemAdil) August 1, 2021
فرزند زرداری یاد رکھیں ہر فورم پر انہیں بے نقاب کروں گا
وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ سندھ کے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ پر زرداری ہاؤس کے سامنے حملے کی شدید مزمت کرتے ہیں۔ اس قسم کے اوچھے ہتکھنڈوں سے نہ آپکی نا اہلی چھپ سکتی ہے نہ ہمارے کارکنوں کے حوصلے پست۔ انکا خوف بتا رہا ہے کہ تبدیلی کی ہوا چل پڑی۔ انشاءاللہ جلد سندھ سے زرداری لیگ کی سیاست کا خاتمہ ہوگا۔آئ جی سندھ کو فوری طور پر لیڈر آف اپوزیشن حلیم عادل شیخ کی گاڑی پر پتھراؤ کا نوٹس لینا چاہئے اور فوری طور پر حملہ کرنے والے لوگوں کو گرفتار کرنا چاہیے
— Asad Umar (@Asad_Umar) August 1, 2021
وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کے قافلے پر بلاول ہاؤس نوابشاہ کے گیٹ پر حملے کی شدید مزمت کرتے ہیں۔ پیپلزپارٹی سندھ میں بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر پی ٹی آئی رہنمائوں پر حملے کروا رہی ہے۔ مسلسل شکست کے بعد بلاول زرداری کو سندھ میں بھی شکست دکھائی دے رہی ہے۔سندھ کے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ پر زرداری ہاؤس کے سامنے حملے کی شدید مزمت کرتے ہیں ۔ اس قسم کے اوچھے ہتکھنڈوں سے نہ آپکی نا اہلی چھپ سکتی ہے نہ ہمارے کارکنوں کے حوصلے پست ۔ انکا خوف بتا رہا ہے کہ تبدیلی کی ہوا چل پڑی ۔ انشاءاللہ جلد سندھ سے زرداری لیگ کی سیاست کا خاتمہ ہوگا
— Murad Saeed (@MuradSaeedPTI) August 1, 2021
گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کو کچھ ہوا تو اس کی تمام تر ذمہ داری صوبائی حکومت پر ہوگی۔ واقعہ میں ملوث عناصر کو ہر صورت قانو ن کی گرفت میں لایا جائے۔ اس طرح کے واقعات کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ صوبہ کا امن خراب کرنے کی مذموم کوشش ہے۔ سیاسی مخالفین کو ظلم و جبر کے ذریعہ دبانے کی مکروہ سازش ہے۔اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کے قافلے پر بلاول ہاؤس نوابشاہ کے گیٹ پر حملے کی شدید مزمت کرتے ہیں۔
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) August 1, 2021
پیپلزپارٹی سندھ میں بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر پی ٹی آئی رہنمائوں پر حملے کروا رہی ہے۔ مسلسل شکست کے بعد بلاول زرداری کو سندھ میں بھی شکست دکھائی دے رہی ہے۔