ویب ڈیسک:وزیر اعلی مریم نواز شریف کا سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام، لاہور میں سموگ کے سدباب کے لئے جدید اور موثرٹیکنالوجی کے استعمال میں پیش رفت ۔
مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ’دنیا کا پہلا آزمودہ ڈسٹ سسپنشن سسٹم ،15 جدید اینٹی اسموگ گنز کے ساتھ لاہور پہنچ چکا ہے‘۔
جدید فوگ کینن باریک پانی کی دھند سے خطرناک فضائی ذرات PM2.5 اور PM10 کو زمین پر گرا کر ہواصاف کرتے ہیں۔
اینٹی اسموگ گنز لاہور میں نصب ایئر کوالٹی نیٹ ورک اور ماحولیات تحفظ فورس سے منسلک ہوں گی۔
مریم نواز شریف کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ ’ آلودگی کی شدت بڑھنے پر اینٹی سموگ گنز خودکار طور پر فعال ہو جائیں گی، اینٹی سموگ گنز سسٹم سیٹلائٹ ڈیٹا، ڈرونز، کیو آر کوڈڈ بھٹہ خشت اور اے آئی ٹریکنگ سسٹم سے منسلک ہوگا۔
اینٹی سموگ گنز ماحولیات کے تحفظ کے لئے انقلابی قدم ہے، ٹیکنالوجی، جدت اور شہریوں کی شمولیت کے ساتھ سموگ کے خلاف جنگ جیتیں گے۔
Alhamdulilah the first ever world tested dust suspension system comprising of 15 Anti Smog Guns has arrived in Lahore and is being assembled. These advanced fog cannons spray ultra fine water mist to capture harmful airborne particles, including PM2.5 & PM10, forcing them to… pic.twitter.com/aa3JoEIoK0
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) August 1, 2025