پی ٹی آئی نےانٹرا پارٹی انتخابات کیلئےقواعد وضوابط جاری کردیئے

پی ٹی آئی نےانٹرا پارٹی انتخابات کیلئےقواعد وضوابط جاری کردیئے
کیپشن: پی ٹی آئی نےانٹرا پارٹی انتخابات کیلئےقواعد وضوابط جاری کردیے

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے انٹرا پارٹی انتخابات کے لیے قواعد وضوابط جاری کردیے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر جاری قواعد و ضوابط کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف کے کاغذات نامزدگی کی ناقابل واپسی فیس 50 ہزار مقرر کی گئی، تحریک انصاف انٹرا پارٹی انتخابات کے لیے پینل فیس ایک لاکھ روپے مقرر کردی گئی۔

امیدواروں کو نامزدگی فیس بینک ڈرافٹ کے ذریعے جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے، نامزدگی فارم کے ساتھ تجویز اور تائید کنندگان کا پارٹی ممبر شپ کارڈ لگانا لازمی ہوگا۔

پی ٹی آئی ممبران پارٹی ممبر شپ کارڈ رابطہ ایپ کے ذریعے حاصل کرسکتے ہیں۔

اس سے قبل آج ہی پاکستان تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی انتخابات کا اعلان کیا تھا، پی ٹی آئی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق انٹرا پارٹی انتخابات 5 فروری کو ہوں گے۔

گزشتہ روز تحریک انصاف کی جنرل باڈی کا اجلاس ہوا تھا، جس میں انٹرا پارٹی الیکشن کی قرارداد منظور کی گئی تھی۔