ویب ڈیسک: آرمی چیف نے غیرملکی آقاوں کی حمایت سے دہشتگردپراکسیز میں ملوث عناصرکےبارے میں اظہارخیال کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ ہرقیمت پردوست نمادشمنوں کی سازش ناکام بنائیں گے،مسلح افواج قابل فخر قوم کےتعاون سے ان دوست نمادشمنوں کا قلع قمع کردیں گے۔
مادروطن کے لیے ہرقیمت چکانےکےلیے تیارہیں،وطن دشمن عناصرکاتعاقب کرکے نشانہ بنائیں گے،ان شا اللہ ،جب بھی اور جہاں بھی ضرورت پڑی دوست نمادشمن کاتعاقب کرکےخاتمہ کریں گے۔