ویب ڈیسک: پنجاب حکومت نے لاہور میں 4 فروری سے 8 فروری تک پانچ روزہ خصوصی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے، جن میں قومی دنوں کے ساتھ شہر کا روایتی تہوار بسنت بھی شامل ہے۔
صوبائی حکومت کے اعلامیے کے مطابق تعطیلات کا آغاز 4 فروری کو شبِ برات سے ہوگا، 5 فروری کو یومِ کشمیر کے موقع پر قومی تعطیل ہوگی، جبکہ 6 سے 8 فروری تک بسنت کی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔ اس طرح شہریوں کو مسلسل پانچ دن کی چھٹیاں میسر آئیں گی۔
اعلامیے کے مطابق ان دنوں اسکول، کالجز اور سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔ حکام نے بسنت کے دوران پتنگ بازی سے متعلق حفاظتی اقدامات پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔