لیگی رہنما اور پی ٹی آئی کا وزیرکورونا وائرس کا شکار

لیگی رہنما اور پی ٹی آئی کا وزیرکورونا وائرس کا شکار
لاہور ( پبلک نیوز) پاکستان کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں۔ صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کا کورونا مثبت آ گیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں کورونا کی تیزی سے پھیلتی ہوئی نئی لہر نے شہریوں کو اپنی لپیٹ میں لینا شروع کر دیا ہے۔ چند روز قبل صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کو تیز بخار ہوا جس پر ڈاکٹر کی ہدایت پر ان کا کورونا ٹیسٹ کروایا گیا جو مثبت آیا ہے۔ کورونا مثبت آنے پر صوبائی وزیر نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے جبکہ بتایا گیا ہے کہ ان کی صحت پہلے سے بہتر ہے۔ لیگی ایم پی اے میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن کورونا وائرس کا شکارہوگئے ہیں۔ میاں مجتبیٰ شجاع نے بھی گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔