بھارت: سگریٹ اور پان مسالہ پر بھاری بھرکم ٹیکس عائد

بھارت: سگریٹ اور پان مسالہ پر بھاری بھرکم ٹیکس عائد
کیپشن: بھارت: سگریٹ اور پان مسالہ پر بھارتی بھرکم ٹیکس عائد

ویب ڈیسک: بھارتی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ یکم فروری سے سگریٹ، بیڑی، پان مسالہ اور تمباکو سے متعلق دیگر مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہو جائے گا۔

بھارتی حکام کے مطابق ان مصنوعات پر نئی ایکسائز ڈیوٹی کے ساتھ ہیلتھ اینڈ نیشنل سیکیورٹی سیس (اضافی ٹیکس) نافذ کیا جا رہا ہے، جس کے نتیجے میں صارفین کو مزید مہنگائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یکم فروری سے پان مسالہ، سگریٹ اور تمباکو پر 40 فیصد جی ایس ٹی عائد کر دی جائے گی، جبکہ بیڑی پر بدستور 18 فیصد جی ایس ٹی لاگو رہے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جی ایس ٹی کے علاوہ پان مسالہ پر ہیلتھ اینڈ نیشنل سیکیورٹی سیس بھی وصول کیا جائے گا، جبکہ تمباکو مصنوعات پر اضافی ایکسائز ڈیوٹی عائد کی جائے گی۔

یہ نئے ٹیکس اور سیس موجودہ جی ایس ٹی کمپنسیشن سیس کی جگہ نافذ کیے جا رہے ہیں، جو یکم فروری سے ختم ہو جائے گا۔

بھارتی حکومت کے مطابق ان اقدامات کا مقصد عوامی صحت اور قومی سلامتی سے متعلق اخراجات کے لیے اضافی وسائل فراہم کرنا ہے۔

Watch Live Public News