کراچی: اسٹریٹ کرائم میں ملوث دو ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

کراچی: اسٹریٹ کرائم میں ملوث دو ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

ویب ڈیسک: ایس ایس پی ایس آئی یو   کراچی کا کہنا تھا اسٹریٹ کرائم میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے،  گرفتار ملزمان سے اسلحہ دو پستول اور گولیاں برآمد ہوئیں۔

ایس ایس پی ایس آئی یو کے مطابق  ملزمان کو لائنز ایریا برگیڈ کے علاقے سے گرفتار کیا گیا، ملزمان کی شناخت سلیم اور حسن کے نام سے ہوئی، ملزمان سے لوٹ مار کی متعدد وارداتوں کا انکشاف ہوا۔

  گرفتار ملزم سلیم عادی جرائم پیشہ ہے،ملزمان کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ بھی حاصل کیا جا رہا ہے، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے، مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ 

Watch Live Public News