ایران سے یورینئم افزودگی بند کرنے کا مطالبہ، جی 7 وزرائے خارجہ کا بیان

ایران سے یورینئم افزودگی بند کرنے کا مطالبہ، جی 7 وزرائے خارجہ کا بیان
کیپشن: ایران سے یورینیئم افزودگی بند کرنے کا مطالبہ، جی 7 وزرائے خارجہ کا بیان

ویب ڈیسک:   جی 7 وزرائے خارجہ نے کہا ہےکہ ایران کو   ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ 

تفصیلات کے مطابق کینیڈا میں جاری جی 7 وزرائے خارجہ اجلاس کے مشرق وسطیٰ سے متعلق مشترکہ بیان میں   ایران سے یورینیئم افزودگی کی غیر ضروری سرگرمیاں دوبارہ نہ شروع کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ 

جی 7 وزرائے خارجہ نے ایران کے جوہری پروگرام پر جامع، قابلِ تصدیق اور دیرپا معاہدے کے لیے مذاکرات کی بحالی پر بھی زور دیا۔ 

اجلاس میں ایران میں آئی اے ای اے چیف کےخلاف گرفتاری اور پھانسی کےمطالبات کی مذمت کی گئی جبکہ  صیہونی ریاست ایران جنگ بندی کی حمایت کا اعادہ بھی کیا گیا۔ 

Watch Live Public News