خیبرپختونخواحکومت کامخصوص نشستوں سےمتعلق بینچ میں چیف جسٹس کی شمولیت پر اعتراض

خیبرپختونخواحکومت کامخصوص نشستوں سےمتعلق بینچ میں چیف جسٹس کی شمولیت پر اعتراض
کیپشن: خیبرپختونخواحکومت کامخصوص نشستوں سےمتعلق بینچ میں چیف جسٹس کی شمولیت پر اعتراض

ویب ڈیسک:خیبر پختونخوا حکومت نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق بینچ میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی شمولیت پر اعتراض اٹھا دیا۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہناہے کہ گزشتہ روز ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا کے آفس میں اجلاس ہوا جس میں خیبر پختونخواحکومت نے مخصوص نشستوں سے متعلق بینچ میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی شمولیت پر اعتراض اٹھایا گیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ بینچ پر اعتراض سے متعلق منظوری کے لیے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو خط بھی لکھ دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی سے متعلق کوئی بھی کیس چیف جسٹس نہ سنیں۔

وزیراعلیٰ کے پی کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ مدت ملازمت سے متعلق کسی بھی آئینی ترمیم کا فائدہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو ہو گا۔

اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے خواجہ حارث اور مزید 2 وکلا اڈیالہ جائیں گے،ایڈووکیٹ جنرل آفس کے پی اور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل بھی وکلا ٹیم میں شامل ہوں گے۔

یاد رہے کہ چیف جسٹس پاکستان نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے معاملے پر سپریم کورٹ کا 13 رکنی فل کورٹ تشکیل دیا ہے۔

Watch Live Public News