(ویب ڈیسک ) اسرائیلی افواج نے غزہ میں ایک امریکی حمایت یافتہ امدادی مرکز پر جمع ہونے والے فلسطینیوں پر فائرنگ کر دی،جس میں کم از کم 36 فلسطینی شہید جبکہ 120 زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی افواج نے جنوبی اور وسطی غزہ میں امریکی امدادی تقسیم کے مراکز پر جمع ہونے والے فلسطینیوں پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں رفح میں کم از کم 35 فلسطینی اور نیٹرازیم کوریڈور کے قریب ایک فلسطینی شہید ہوا۔
دوسری جانب اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ غزہ کو اس وقت ’دنیا کا سب سے زیادہ بھوکا مقام‘ قرار دیا جا رہا اور یہ انسانی امداد کی راہ میں سب سے زیادہ رکاوٹیں کھڑی کی جانے والی مہم بن چکی ہے۔
غزہ کی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی غزہ پر جاری جنگ کے دوران اب تک 54 ہزار 381 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ 1 لاکھ 24 ہزار سے زائد زخمی ہیں ۔