(ویب ڈیسک ) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز ( پی آئی اے) نے لاہور پیرس کے درمیان پروازوں پر 15 فیصد رعایت کا اعلان کیا ہے۔
پی آئی اے نے پیرس لاہور کی پروازوں پر سفر کرنے والے مسافروں کے لیے بڑا اعلان کیا ہے۔ قومی ایرلائن نے لاہور پیرس کے درمیان پروازوں پر 15 فیصد رعایت کا اعلان کردیا۔ پیرس کے لیے پروازوں کی ٹکٹس پر 15 فیصد رعایت فوری نافذ العمل ہوگی۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پروازوں کی بکنگ 9 جون تک ہوگی،رعایتی ٹکٹ پر سفر 18 جون تا 2 جولائی تک کیا سکتا ہے۔
