ویب ڈیسک: خود کو متوازن اور صحت مند رکھنے کے لئے ورزش ایک ضروری عنصر ہے، عصر حاضر میں جہاں لذیز کھانے دستیاب ہیں وہیں ورزش جیسا فیکٹر بھی بڑی اہمیت کا حامل ہے، خود کو فٹ رکھنے کی ایک خاتون نے نیا عالمی ریکارڈ بنا کر سب کو حیران کردیا۔
تفصیلات کےمطابق فٹنس کی شوقین ایک ایک آسٹریلوی خاتون نے 24 گھنٹوں میں 7,079 پل اپس مکمل کرکے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔
34 سالہ اولیویا ونسن نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کو بتایا کہ وہ ایک چیلنج کی تلاش میں تھیں جب ان کے شوہر اور کوچ نے مشورہ دیا کہ وہ 24 گھنٹے میں سب سے زیادہ پل اپس کرنے والی خاتون کا ریکارڈ بنانے کی کوشش کریں۔
خاتون نے بتایا کہ اس نا ممکن کام کرنے کا ارادہ کرلیا، موجود ریکارڈ 4,081 تھا، یہ ریکارڈ پولش خاتون پولا گورلو نے 2021 میں قائم کیا تھا۔ اور بالآخر میں نے اس پر کچھ ریاضی کی اور میں ارادہ کیا کہ یہ میں کر سکتی ہوں۔
ونسن نے اپنی پہلی کوشش سے پہلے تین ماہ تک تربیت حاصل کی، جو وقت سے پہلے ختم ہو گئی۔ خاتون نے کہا کہ مجھے اس میں تقریباً 12 گھنٹے لگے اور میں نے اپنے بائیں بازو میں ایک بائسپ ٹینڈن کھینچ لیا جس کا مطلب تھا کہ اس وقت میں ایک پل اپ بھی نہیں کر سکتی تھی۔