لاہور سمیت پنجاب میں بارشوں کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

لاہور سمیت پنجاب میں بارشوں کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
کیپشن: لاہور سمیت پنجاب میں بارشوں کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

ویب ڈیسک: مغربی ہواؤں کے ساتھ بادلوں کا نیا سلسلہ پاکستان میں داخل ہو گیا ہے، جس کے باعث لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور اور وسطی پنجاب کے بیشتر علاقوں میں آج موسم ابر آلود رہے گا، جبکہ بعض مقامات پر گرد آلود ہواؤں اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ یہ بارش برسانے والا سسٹم 3 جون تک پنجاب کے مختلف علاقوں کو متاثر کر سکتا ہے، جس دوران وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے۔

ممکنہ بارشوں کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اور واسا حکام کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضروری انتظامات مکمل رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب ایم ڈی واسا لاہور غفران احمد نے آپریشنل عملے کو فیلڈ میں موجود رہنے اور نکاسی آب کے مؤثر انتظامات یقینی بنانے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

حکام نے شہریوں کو موسمی صورتحال کے پیش نظر احتیاط برتنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔



Watch Live Public News