ایل اوسی پر کشیدگی،خیبرپختونخوا میں سائرن وارننگ سسٹم نصب کرنےکافیصلہ

ایل اوسی پر کشیدگی،خیبرپختونخوا میں سائرن وارننگ سسٹم نصب کرنےکافیصلہ
کیپشن: ایل اوسی پر کشیدگی،خیبرپختونخوا میں سائرن وارننگ سسٹم نصب کرنےکافیصلہ

ویب ڈیسک: لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے جاری کشیدگی کے پیش نظر خیبرپختونخوا حکومت نے شہری علاقوں کو ممکنہ خطرات سے بروقت آگاہ کرنے کے لیے سائرن سسٹم نصب کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت کے محکمہ شہری دفاع کے ڈائریکٹر نے مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور سول ڈیفنس افسران کو ہدایت جاری کردی۔

مراسلہ کے ذریعے صوبے کے 29 اضلاع  میں سائرن نصب کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سائرن تنصیب کے ذریعے ایمرجنسی یا حملے کی صورت میں عوام کو بروقت آگاہ کیا جانا مقصود ہے۔

مراسلے میں ایبٹ آباد، مردان جیسے بڑے شہروں کے لیے 4،4 سائرن نصب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ سول ڈیفنس افسران کو فوری طور پر اس ہدایت پر عمل درآمد اور رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ شہریوں کی حفاظت کے لیے ہنگامی حالات میں وارننگ سسٹم کی تنصیب کو یقینی بنانا ہے۔

Watch Live Public News