شوہر کے داڑھی منڈوانے کے انکار پر بیوی دیور کے ساتھ بھاگ گئی

شوہر کے داڑھی منڈوانے کے انکار پر بیوی دیور کے ساتھ بھاگ گئی

ویب ڈیسک: اترپردیش کے ضلع میرٹھ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے ایسا قدم اٹھایا کہ شوہر سمیت پورا خاندان ہکا بکا رہ گیا، خاتون نےشوہر سے داڑھی منڈوانے کا مطالبہ کیا جس کےانکار پر خاتون اپنے دیور کے ساتھ گھر سے بھاگ گئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق میرٹھ کے علاقے انچولی کی رہائشی عرشی نامی خاتون کی شادی شاکر نامی شخص سے 7 ماہ قبل ہوئی تھی، جس کے بارے میں خاتون نے شوہر کے سامنے اعتراف کیا تھا کہ یہ شادی زبردستی کروائی گئی ہے، خاتون نے اپنے شوہر سے داڑھی منڈوانے کا مطالبہ بھی کیا جس پر شوہر نے انکار کردیا اور یہ ان دونوں کے درمیان جھگڑے کی وجہ بن گیا۔

شوہر شاکر کے مطابق شادی کے فورا بعد ہی عرشی نے داڑھی منڈوانے کے لیے دباو ڈالنا شروع کردیا تھا، عرشی نے مجھ سے خاندانی دباو میں آکر شادی کی اور ساتھ رہنے کے لیے داڑھی منڈوانے کی شرط رکھ دی جس پر میں راضی نہیں تھا، اس حوالے سے اپنے سسرالیوں کو بھی شکایت کی جو بے سود ثابت ہوئی۔

شاکر کا کہنا تھا ہے کہ اسی دوران عرشی کا اس کے چھوٹے بھائی کے ساتھ افیئر شروع ہوگیا اور دونوں گھر چھوڑ کر 3 فروری کو فرار ہوگئے، بدنامی کے خوف سے ہم نے خود انہیں تلاش کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے تو عرشی کے اہلِ خانہ کو مطلع کرنے کے بعد پولیس میں شکایت درج کروا دی ہے۔

شاکر کے مطابق عرشی کے اہلِ خانہ نے اس سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے جبکہ عرشی نے 5 لاکھ روپے کا بھی مطالبہ بھی کر رکھا ہے،شاکر کا کہنا ہے کہ دو ماہ کی مسلسل تلاش کے بعد پولیس میں رپورٹ درج کرا دی ہے۔

پولیس کے مطابق تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ خاتون لدھیانہ میں موجود ہے اور پولیس کی ایک ٹیم اسے بازیاب کرانے کے لیے روانہ ہو چکی ہے۔

Watch Live Public News