(ویب ڈیسک ): پاکستان اور ایران کے درمیان دو طرفہ تجارت کی تفصیلات پارلیمنٹ میں پیش کی گئی۔ وزارت تجارت کا پارلیمنٹ میں کہنا ہے پاکستان اور ایران کے درمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ کو حتمی شکل دی جار ہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مالی سال 025-2024 میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت کا کل حجم 4 کھرب 41 کروڑ سے زائد رہا ہے۔ پاکستان اور ایران کے درمیان برازچا بارڈر تفتان، این ایل سی بارڈر ٹرمنل تفتان، کسٹمز اسٹیشن دالبندین کے ذریعے تجارت ہوتی ہے۔
کسٹمز اسٹیشن مند، بارڈر پوائنٹ 250، پانیگور، ڈرائی پورٹ کوئٹہ بھی دوطرفہ تجارت کے لئے آپریشنل ہیں۔ پاکستان نے ایران سے گزشتہ مالی سال میں 3 کھرب 58 ارب روپے مالیت کی درآمدات منگوائیں ہیں۔
دستاویزکے مطابق پاکستان سے ایران کے لئے کی گئی برآمدات کا حجم 82 ارب 12 کروڑ روپے رہاہے۔ سال 25-2024 میں تفتان، دالبندین، مند، پنجگور ، ڈرائی پورٹ کوئٹہ کے ذریعے پاکستان کی برآمدات صفر رہیں۔
وفاقی حکومت کی جانب سے باہمی تجارت کے فروغ کے لئے ایرانی مصنوعات پر الیکٹرانک امپورٹ فورم سے استثنی دے دیا گیا ہے۔ مند پشین مشترکہ بارڈر مارکیت کو فعال جبکہ پاکستان اور ایران کے درمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ کو حتمی شکل دی جار ہی ہے۔