دنیا غزہ میں جنگ بندی کیلئے کردار ادا کرے، نگران وزیراعظم

دنیا غزہ میں جنگ بندی کیلئے کردار ادا کرے، نگران وزیراعظم
اسلام آباد: نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی جانب سےغزہ پر اسرائیل کی جانب سے عام شہریوں کو نشانہ بنانے کی بھرپور مذمت کی۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ گذشتہ روز پناہ گزینوں کے جبالیا کیمپ پر شدید بمباری کی گئی ہے، اسرائیل کی بمباری سے سیکڑوں شہری شہید ہوئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ناقابل فراموش واقعہ ہے، پوری دنیا کو اس کا نوٹس لینا چاہیے اور جنگ بندی کیلئے دنیا کردار ادا کرے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔