ویب ڈیسک: کراچی میں سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی، مچھر کالونی سے ایس آر اے کے دو دہشت گرد گرفتار کرلئے۔
ایس ایس پی سی ٹی ڈی عرفان بہادر کا کہنا تھا کہ کارروائی خفیہ اطلاع پر ڈاکس مچھر کالونی کےعلاقے میں کی گئی، گرفتار دہشت گردوں کی شناخت سرمد علی رضا اور غنی اللہ عرف غنی امان چانڈیو کے نام سے ہوئی،ملزمان کے قبضے سے دو ہینڈ گرنیڈ اور بارودی مواد برآمد ہوا۔
گرفتار دہشت گرد ایس آر اے کے انتہائی مطلوب گروہ سے تعلق رکھتے ہیں، ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں دہشت گردی، بارودی مواد اور حملوں کے مقدمات درج ہیں۔
ملزمان قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، گرفتار دہشت گرد طلبہ کو ایس آر اے میں بھرتی اور دہشت گردی کی ترغیب دیتے تھے۔
ایس ایس پی عرفان بہادر کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان سے مزید انکشافات متوقع ہے، تحقیقات جاری ہے، گرفتار دہشت گردوں کو مزید تفتیش کے لیے متعلقہ شعبہ کے حوالے کر دیا گیا۔