ویب ڈیسک:اسلام آباد میں پراپرٹی ٹیکسوں کے نفاذ اور بلدیاتی انتخابات سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل، تحریری حکمنامہ جاری۔
جسٹس ارباب محمد طاہر اورجسٹس انعام امین منہاس نے سنگل بینچ فیصلہ معطلی کا حکمنامہ جاری کردیا۔
حکمنامہ کے مطابق درخواست گزاروکیل کے مطابق سنگل بینچ کا فیصلہ سپریم کورٹ احکامات کی خلاف ورزی ہے۔
وکیل درخواستگزارکے مطابق لوکل گورنمنٹ ایکٹ2015 نوٹی فکیشن کے ذریعے ٹیکس، فیس، نرخ اور دیگر چارجز لگانے کا اختیار دیتاہے۔
وکیل درخواستگزارکے مطابق مذکورہ پٹیشن میں بلدیاتی انتخابات کا ذکر تک نہیں تھا، پٹیشن میں ذکر نہ ہونے کے باوجود سنگل بینچ نے بلدیاتی انتخابات کا حکم بھی دیا۔
پٹیشن میں استدعا نہ ہونے کے باوجود بلدیاتی انتخابات کا حکم جاری کرنا سپریم کورٹ احکامات کی خلاف ورزی ہے۔
عدالت 24 ستمبر والاسنگل بینچ کا فیصلہ اپیل پر فیصلے تک معطل کرتی ہے،عدالت فریقین کوجواب کے لئے نوٹس جاری کرتی ہے۔