ویب ڈیسک: ایشیا کی سب سے بڑی بار لاہور بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کا حتمی شیڈول جاری کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات سال 2026/27 کل ہوں گے۔ لاہور بار ایسوسی کے سالانہ انتخابات بائیو میٹرک طریقے سے ہوں گے۔ مجموعی طور پر 8 نشستوں پر 27 امیدوار مدمقابل ہوں گے۔ جس کیلئے 15851 رجسٹر ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
لاہور بار ایسوسی ایشن پولنگ کے لیے 11 پولنگ بوتھ بنائے جائیں گے۔ صدر کی نشست پر تین امیدوار مدمقابل ہوں گے۔ صدر کی نشست پر ادیب اسلم بھنڈر، شاہد جمال بٹ اور عرفان حیات باجوہ مدمقابل ہوں گے ۔
نائب صدر کی نشست پر چوہدری ایم مشتاق ، حافظ مشتاق نعیمی ، شیخ کاشف علی، میاں طاہر منیر اور ہمایوں ظہیر بھٹی مد مقابل ہوں گے ۔
نائب صدر ماڈل ٹاؤن کی سیٹ پر آصف کنول خان ، ایم نوید حنیف کمبوہ اور کاشف صدیق گجر مدمقابل ہوں گے ۔
نائب صدر کینٹ سیٹ پر زاہد محمود گل اور عمران اولکھ مدمقابل ہوں گے ۔
سیکرٹری کی نشست پر چوہدری افنان منور، رضوان ارشد بوبک ، شعیب اشرف بھٹی اور ملک فہد نثار کھوکر مد مقابل ہوں گے ۔
جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر اسد عباس ،ثمینہ بسرہ اور سلمان رحیم کھوکھر مد مقابل ہوں گے۔
فنانس سیکرٹری کی نشست پر زہیب خان اور یاسر نزیر پڈھیار کے درمیان مقابلہ ہوگا ۔
لائبریری سیکٹری کی نشست پر ارشد چدھڑ، ایم فریاد چوہدری، ثمینہ کھوکر، طالب نقوی اور نعمان علی گورایہ کے درمیان مقابلہ ہوگا۔
آڈیٹر کی نشست پر راحیلہ حفیظ رانا بلا مقابلہ منتخب ہو چکی ہیں۔