ایف بی آر نے تمباکو سیکٹر میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم نافذ کر دیا

ایف بی آر نے تمباکو سیکٹر میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم نافذ کر دیا
پبلک نیوز: پاکستان ٹوبیکو کمپنی جہلم سے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کا آغاز کیا گیا۔ وزیر خزانہ شوکت ترین کی ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی. تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تمباکو سیکٹر میں سالانہ 70 ارب روپے کی ٹیکس چوری کا انکشاف۔ نئے سسٹم کے نفاذ سے مارکیٹ میں ٹیکس کی مہر والے سگریٹس ہی فروخت ہو سکیں گے۔ وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ ٹریک اینڈ ٹریس نظام سے ٹوبیکو سیکٹر کو دستاویزی بنانے میں مدد ملے گی۔ ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ سے ٹیکس چوری سے ہونے والے نقصان سے بچا جا سکے گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔