بانی پی ٹی آئی جیل سے باہر آئیں گے یا نہیں ؟ منظور وسان کی بڑی پیشگوئی

بانی پی ٹی آئی جیل سے باہر آئیں گے یا نہیں ؟ منظور وسان کی بڑی پیشگوئی

(ویب ڈیسک )  پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور  خوابوں کے بادشاہ منظوروسان نےبڑی پیشگوئی کردی ہے۔

منظور وسان نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ  مجھے محسوس ہورہا ہےبانی پی ٹی آئی کچھ عرصہ مزید جیل میں رہیں گے، بانی پی ٹی آئی اسلام آباد اور مری کی ٹھنڈی ہواؤں میں پھنس چکے ہیں۔

انہوں  نے کہا کہ   بانی پی ٹی آئی احتجاج کروا کر اپنے لئے ریلیف لینا چاہتے ہیں،  مگر رلیف دینے والے بھی بڑے پکے ہیں وہ پریشر میں نہیں آئیں گے،  وزیراعلی کے پی نے بھڑکیں مارکر بانی پی ٹی آئی اور پارٹی کو نقصان پہنچایا ہے۔

  منظور وسان نے پیشگوئی کی کہ   حکومتی سسٹم چلے گا، مگر چہرے تبدیل ہونگے،  شہباز شریف سمجھدار آدمی ہیں موجودہ حالات میں اگر کچھ کمال دکھاگئےتوبچ جائیں گے۔

Watch Live Public News