ویب ڈیسک: پاکستانی اداکار دانش تیمور کے ایک پرانے ڈرامے کا بولڈ سین اچانک سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے جسے دیکھتے ہی مداحوں نے اُن پر سخت تنقید شروع کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اداکار کا وائرل ہونے والا کلپ غالباً 2008ء کے ڈرامے کا ہے، جس میں دانش تیمور اور اداکارہ جیا علی کو بولڈ کرداروں میں دکھایا گیا ہے۔ اس سین نے سب کو حیران کر دیا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کہنے لگے کہ ’’یہی وہ دانش تیمور ہیں جنہیں ہم ہیرو کے روپ میں دیکھتے آئے ہیں؟
دلچسپ بات یہ ہے کہ دانش تیمور کو پہلے بھی ڈرامہ سیریل ’من مست ملنگ‘ میں بولڈ سین کرنے پر کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ لیکن اس بار معاملہ اور بھی پرانا نکلا۔
وائرل سین دیکھ کر کچھ صارفین نے سوال اٹھایا کہ آخر ایسے مناظر پاکستانی ٹی وی چینل پر کیسے نشر کیے گئے؟ جبکہ کچھ لوگوں نے طنزاً کہا کہ اداکاری کی شروعات میں ہی دانش تیمور نے ’بولڈ قدم‘ اٹھا لیا تھا۔
واضح رہے کہ دانش تیمور کے بارے میں یہ مشہور ہے کہ وہ بار بار ایک ہی طرح کے کرداروں میں نظر آتے ہیں۔ مداحوں کا کہنا ہے کہ اگر دانش کو مختلف اور منفرد کردار ملیں تو ان کی اصل اداکاری کی صلاحیتیں سامنے آسکیں گی۔