خاتون مریضہ پر تشدد اور غیر اخلاقی حرکات میں ملوث ہسپتال کا ملازم پکڑا گیا

خاتون مریضہ پر تشدد اور غیر اخلاقی حرکات میں ملوث ہسپتال کا ملازم پکڑا گیا

ویب ڈیسک: نیوکراچی ہسپتال میں خاتون مریضہ پر تشدد، پولیس نےملزم شاہ زیب  کو گرفتار کرلیا۔

پولیس  کےمطابق  ملزم شاہ زیب نیوکراچی ہسپتال کا ملازم ہے،ملزم شاہ زیب نے خاتون مریضہ کو ہسپتال میں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا تھا، ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 370درج کرلیا گیا ہے۔

 پولیس ذرائع کا کہناتھا کہ ملزم شاہ زیب 2013 میں سیاسی بنیاد پر بھرتی کیا گیا،ملزم شاہ زیب ہسپتال  عملےکو بھی بلیک میل کرتا تھا، خاتون پر تشدد کو ہسپتال کے کسی اسٹاف نے نہیں روکا،ملزم شاہ زیب ہسپتال میں غیر اخلاقی حرکات میں بھی ملوث ہے۔

Watch Live Public News