اینٹی کرپشن نے رشوت خور انسپکٹر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا

اینٹی کرپشن نے رشوت خور انسپکٹر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا

لاہور (پبلک نیوز) اینٹی کرپشن نے رشوت خور انسپکٹر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ ویڈیو میں ملزم کو رشوت لیتے اور اینٹی کرپشن ٹیم کا چھاپہ دیکھا جا سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن نے ملزم کی رشوت لیتے ہوئے ویڈیو جاری کردی۔ ملزم پر پرچہ درج کرلیا اور گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا گیا۔ میونسپل کارپوریشن ملتان کا انسپکٹر قمر عباس کو ٹریپ ریڈ کر کے گرفتار کیا گیا۔

ملزم نے دس ہزار روپے رشوت وصول کی۔ اینٹی کرپشن ٹیم نے موقع پر ملزم سے پانچ پانچ ہزار والے نشان زدہ دو نوٹ برآمد کر لئے۔ ملزم قمر عباس میونسپل کمیٹی خوشاب میں تجاوزات انسپکٹر ہے۔ ملزم کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی موجودگی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن عاطف شوکت نے گرفتار کیا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔