عامر لیاقت حسین کو دل کی تکلیف، ہسپتال داخل

عامر لیاقت حسین کو دل کی تکلیف، ہسپتال داخل
کراچی: (ویب ڈیسک) حکمران جماعت پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو دل کی تکلیف کے باعث ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔ اس بات کی اطلاع عامر لیاقت حسین نے خود سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے دی۔ ان کا کہنا تھا کہ میری طبیعت کی ناسازی پر وزیراعظم عمران خان نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹروں کو ان پر توجہ دینے کی ہدایت کی ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری فوٹوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عامر لیاقت حسین کسی ہسپتال میں موجود ہیں جہاں ان کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ انھیں دل کی تکلیف کے باعث ایمرجنسی میں ہسپتال لے جایا گیا۔ https://twitter.com/AamirLiaquat/status/1509982658012790784?s=20&t=zwfTfGQUiILLrAaFQWpLyQ عامر لیاقت حسین کے مطابق میری طبیعت ناساز ہونے پر وزیراعظم عمران خان نے اظہار تشویش کیا اور ڈاکٹروں کو ان پر مکمل توجہ دینے کی ہدایت کی۔ دوسری جانب عامر لیاقت حسین کا ہسپتال میں موجود افراد سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں جلد ہی وزیراعظم عمران خان سے ملنے ضرور جائوں گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔