تعلیمی اداروں میں طلباء سے اب  ڈانس  بھی کرایا جائے گا، نوٹیفکیشن جاری 

تعلیمی اداروں میں طلباء سے اب  ڈانس  بھی کرایا جائے گا، نوٹیفکیشن جاری 

(ویب ڈیسک ) تمام تعلیمی ادارے بچیوں  اور بچوں سے ڈانس پرفارم کروائیں اسکی  ویڈیو شیئر کریں ، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

وزارت تعلیم بھی تعلیم کے نام پر ڈانس پارٹیوں کا حصہ بن گئی. وفاقی نظامت تعلیمات نے غیر سرکاری تنظیم یونیسکو کے کہنے پر ڈانس مقابلے کروانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ 25 مئی کو افریقہ ڈے پر ایجوکیشن ڈانس ریلیز کرنے کا اعلان کردیا۔

اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ  تمام تعلیمی ادارے بچیوں اور بچوں سے ڈانس پرفارم کروائیں اور ان کی ویڈیو شئیر کریں۔