اسلام آباد: ڈانس پارٹی کی ویڈیوز وائرل ہونے پر نجی ہوٹل سیل

اسلام آباد: ڈانس پارٹی کی ویڈیوز وائرل ہونے پر نجی ہوٹل سیل
کیپشن: اسلام آباد: ڈانس پارٹی کی ویڈیوز وائرل ہونے پر نجی ہوٹل سیل

ویب ڈیسک: وفاقی دارالحکومت کے تھانہ کوہسار کی حدود میں واقع ایک نجی ہوٹل میں منعقدہ ڈانس پارٹی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے فوری کارروائی کی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تشویش اور غم و غصے کے اظہار کے بعد پولیس حکام نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ہوٹل کو مکمل طور پر سیل کر دیا۔

پولیس نے پارٹی کے انعقاد پر ہوٹل کے مالک شجاعت افضل اور آرگنائزر فیصل مطلوب کے خلاف باقاعدہ ایف آئی آر درج کر دی ہے۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی نازیبا ویڈیوز کے بعد صارفین نے ضلعی انتظامیہ سے سخت کارروائی اور ذمہ داران کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا بھرپور مطالبہ کیا تھا۔

 

Watch Live Public News