آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلے کیلئے پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی شروع

آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلے کیلئے پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی شروع

(ویب ڈیسک) آزاد کشمیر الیکشن  کے دوسرے مرحلے میں   مظفر آباد ڈویژن کی 9 اور مہاجرین کی 12 نشستوں کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا جبکہ ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں   مظفر آباد ڈویژن کی 9 اور مہاجرین کی 12 نشستوں کے لیے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا ۔مہاجرین کی 12 نشستوں پر پولنگ کا وقت  شام 5  ختم ہوگیا تھا جبکہ مظفر آباد ڈویژن کی 9 نشستوں پر پولنگ شام 6 بجے ختم ہوئی  جس کےبعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔

خیال رہے کہ دوسرے مرحلہ میں ڈویژن کے تین اضلاع مظفرآباد، نیلم اور جہلم ویلی میں پولنگ ہو رہی ہے۔ مظفرآباد ڈویژن کے 9 حلقہ جات میں207 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔ضلع جہلم ویلی کے 2، مظفرآباد کے 5 اور نیلم کے 2 انتخابی حلقہ جات میں کل ووٹنگ ہو گی۔

مہاجرین مقیم پاکستان کے 12 انتخابی حلقہ جات میں 137امیدوار میدان میں ہیں۔مہاجرین مقیم پاکستان کے انتخابی حلقہ جات میں 6 کشمیر ویلی جبکہ 6 جموں کی نشستیں شامل ہیں۔

مظفرآباد ڈویژن میں کل 8 لاکھ 95 ہزار 66 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ڈویژن میں مرد ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 27 ہزار 4سو جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 82 ہزار 1سو 67 ہے  جبکہ مہاجرین مقیم پاکستان کے 12 حلقہ جات میں کل ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 38 ہزار 8 سو 34 ہے،مرد ووٹرز 2 لاکھ 47 ہزار 7سو 76 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 1 لاکھ 91 ہزار 54 ہے۔

مظفرآباد ڈویژن میں 1483 پولنگ سٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔ڈویژن کے533 پولنگ سٹیشن کو حساس ترین 741 کو حساس جبکہ209 کو نارمل قرار دیا گیا ہے جبکہ مہاجرین مقیم پاکستان کی 12 نشستوں پر انتخاب خے کے لیے1057 پولنگ سٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔

Watch Live Public News