(ویب ڈیسک) ایرانی میڈٰیا نے ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر اتفاق کی خبریں بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔
اایرانی خبررساں ایجنسی وانا کے مطابق ذرائع نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اس اہم اسٹریٹجک سمندری راستے کے حوالے سے ایران کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔
ایران کی مذاکراتی ٹیم کے قریبی ذرائع نے تہران کی جانب سے آبنائے ہرمز کھولنے کے معاہدے سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ایران نے ایسا کوئی معاہدہ نہیں کیا ہے اور یہ رپورٹس مکمل طور پر جھوٹی ہیں۔
دوسری جانب ایرانی خبر رساں ادارے مہر نیوز نے ٹرمپ کے اس دعوے کی بھی تردید کردی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ ایران نے امریکا سے نئے حملے نہ کرنے کی درخواست کی تھی۔
ایرانی اخبر رساں ادارے نے فوجی حکام کے حوالے سے کہا کہ امریکی صدر کا یہ دعویٰ ایک نیا جھوٹ ہے۔
میڈٰیا رپورٹ کے مطابق ایران کی مسلح افواج ہائی الرٹ پر ہیں اور کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔