(ویب ڈیسک ) بانی پی ٹی آئی کی بہن عظمی خان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی صحت الحمد للہ ٹھیک ہے۔
تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے عظمی خان کی ملاقات ختم ہوگئی۔ عظمی خان ملاقات ختم ہونے کے بعد اڈیالہ جیل سے باہر آ گئیں۔ عظمی خان کی بانی سے ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں کروائی گئی۔
عظمیٰ خانم نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی خیریت سے ہیں،ان کی طبیعت ٹھیک ہے۔
انہوں نے کہا کہبانی پی ٹی آئی مکمل طور پر صحت مند ہیں۔
عظمیٰ خانم کا کہنا تھا کہ بہنوں سے مشاورت کے بعد تفصیلی بات چیت کروں گی۔