پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن موخر،اکبر ایس بابر میدان میں آگئے

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن موخر،اکبر ایس بابر میدان میں آگئے
کیپشن: پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن موخر،اکبر ایس بابر میدان میں آگئے

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ انٹرا پارٹی الیکشن کو موخر کرنا خوش آئند ہے، اگر نئے انٹراپارٹی الیکشن کے نام پرعمل جاری رکھتے تو پارٹی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچتا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اکبر ایس بابر نے کہا کہ پی ٹی آئی کی کالعدم قیادت کی طرف سے انٹرا پارٹی کے نام پر ناٹک رچانے کی کوشش کی گئی۔

انھوں نے کہا کہ ہم اس کوشش میں ہیں پی ٹی آئی کو ایک جمہوری ادارہ بنایا جائے، ایک ایسا ادارہ جو قانون سے بالاتر نہ ہو، ایک ایسی قیادت ہو جو قوم کو بنانے پر توجہ دے، ایک ایسی قیادت جو نوجوانوں کی زبان پر گالی اور ہاتھ میں ڈنڈا نہ دے، یہ وہ بنیادی اصول تھے جس کے تحت پارٹی بنائی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے انٹرا پارٹی الیکشن پر آئین کے مطابق فیصلہ دیا، فیصلے کے مطابق یہ تمام کالعدم ممبران ہیں، ہم اپنے اصولوں پر قائم رہے۔

بانی رکن پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ ہم پر الزامات لگائے گئے، میرے اوپر فارن فنڈنگ کا الزام لگایا گیا تھا جس میں سرخرو ہوا، بہت سے نوجوان لوگ ہیں پارٹی میں جو پروپیگنڈا کا حصہ بنے، میں پاکستان تحریک انصاف کا بہت بڑا دوست ہوں ، آج بھی پاکستان تحریک انصاف کے لئے لڑ رہا ہوں۔

 ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف ایک خوبصورت خواب تھا جو ختم ہو گیا ہے، پارٹی ایک خوبصورت خواب تھا جو ڈراؤنی حقیقت بن چکا، چاہتے ہیں پی ٹی آئی ایک ایسی سیاسی قوت بنے جس سے پاکستان معاشی طور پر آگے پڑھے۔

اکبر ایس بابر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا مقصد نوجواں نسل کو شعور دینا تھا، پارٹی کا مقصد گالم گالوج کی سیاست کرنا نہیں تھا۔

Watch Live Public News