لاہور کے کن علاقوں میں بسنت پر پابندی ہوگی؟اہم خبر آگئی

لاہور کے کن علاقوں میں بسنت پر پابندی ہوگی؟اہم خبر آگئی

(ویب ڈیسک) لاہور میں چند علاقے ایسے ہیں جہاں   بسنت نہیں ہوگی بلکہ دفعہ 144 کے نفاذ کے تحت وہاں پر پتنگ بازی کرنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

لاہور میں ڈی ایچ اے نشاطِ علی ویو گارڈن علی پاک نادرا آباد تاج باغ  کینال بینک سمیت 15 سے زائد علاقوں میں پتنگ بازی پر پابندی ہے، لاہور میں لاکھوں لوگ بسنت نہیں منا سکیں گے۔

ان علاقوں میں پتنگ بازی نہیں ہوگی بلکہ دفعہ 144 کے نفاذ کے تحت وہاں پر پتنگ بازی کرنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ 

ائیرپورٹ زرائع  کے مطابق جہازوں کی ٹیک آف لینڈنگ کو محفوظ بنانا ہے۔ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے   جہازوں کی امد و رفت کو محفوظ بنانے کے لیے ہدایات جاری کر دیں۔

صوبائی اور ضلعی حکومتوں کے درمیان گزشتہ ماہ سے جاری مذاکرات کے بعد فیصلہ کیا گیا۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت جلد نوٹیفکیشن بھی جاری کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیفنس کے چار بلاک جس میں  پی کیو آر ایس  بلاک شامل ہیں۔ لاہور  بھٹہ  چوک نشاط علی ویو گارڈن علی پاک نادر آباد اور علاقے جہاں پر جہاز لینڈنگ کے لیے آتا ہے۔

اس کے علاوہ جوڑے پل الفیصل ٹاؤن تاج باغ کنال بینک اور اس پاس کے علاقے یہاں پر بھی پتنگ بازی پر مکمل پابندی ہوگی۔

Watch Live Public News