ویب ڈیسک: انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد کا بڑا فیصلہ آگیا۔ تھانہ رمنا میں درج مقدمے میں بڑی سزائیں،،، عدالت نے عادل راجہ، حیدر مہدی اور وجاہت سعید ، کو 2، 2بار عمر قید کی سزا سنا دی۔
تفصیلات کے مطابق صابر شاکر، معید پیرزادہ، کو بھی 2،2 بار عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔ عدالت نے ملزمان کو دیگر دفعات میں بھی مجموعی طور پر 35 سال قید کی سزائیں سنائیں۔ عدالت نے ملزمان کو مجموعی طور پر 15 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی۔
انسداد دہشتگردی عدالت نے تھوڑی دیر قبل ٹرائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ انسداددہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے محفوظ فیصلہ سنایا۔ پراسیکیوشن کیجانب سے مجموعی طور پر 24 گواہان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ تھانہ آبپارہ کے مقدمہ میں صابر شاکر، معید پیرزادہ اور سید اکبر حسین کو عمر قید کی سزا سنائی گئی۔
تھانہ رمنا کے مقدمہ میں شاہین صبہائی، حیدر مہندی اور وجاہت سعید کو سزا سنائی گئی۔ عدالت نے پراسیکوشن کی استدعا پر ملزمان کی غیر موجودگی میں ٹرائل مکمل کیا۔ پراسکیوشن کیجانب سے راجہ نوید حسین کیانی عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت میں ملزمان کی کیجانب سے گلفام اشرف گورائیہ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ گلفام گورائیہ ایڈوکیٹ کو عدالت کیجانب سے ملزمان کا وکیل مقرر کیا گیا تھا۔
انسداددہشت گردی قوانین کے مطابق ملزمان کی عدم موجودگی میں ٹرائل کیا جاسکتا ہے۔