رواں مالی سال کے 6 ماہ کا بیرونی تجارتی خسارہ سالانہ 34.6 فیصد بڑھ گیا

رواں مالی سال کے 6 ماہ کا بیرونی تجارتی خسارہ سالانہ 34.6 فیصد بڑھ گیا

(ویب ڈیسک) رواں مالی سال کے 6 ماہ میں ملک کا تجارتی خسارہ 19 ارب ڈالر سے بھی تجاوز کر گیا۔

ادارہ شماریات کے مطابق جولائی تا دسمبر بیرونی تجارتی خسارہ 19 ارب 20 کروڑ 40 لاکھ ڈالر ہو گیا،دسمبر 2025ء میں تجارتی خسارہ سالانہ 23.8 فیصد اور ماہانہ 28.4 فیصد بڑھا،دسمبر 2025ء میں تجارتی خسارہ 3 ارب 70 کروڑ 50 لاکھ ڈالر رہا، دسمبر 2025ء میں ملکی برآمدات سالانہ 20.4 فیصد کم ہو گئیں،دسمبر 2025ء میں ملکی برآمدات محض 2 ارب 31 کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہیں۔

  ادارہ شماریات کے مطابق  جولائی تا دسمبر برآمدات سالانہ 8.7 فیصد کم ہو کر 15 ارب 18 کروڑ 40 لاکھ ڈالر رہیں، دسمبر میں درآمدات سالانہ 2 فیصد بڑھ کر 6 ارب 2 کروڑ 20 لاکھ ڈالر رہیں،جولائی تا دسمبر درآمدات سالانہ 11.3 فیصد بڑھ کر 34 ارب 38 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہیں،ماہانہ بنیادوں پر دسمبر میں برآمدات 4.3 فیصد کم اور درآمدات 13.5 فیصد بڑھیں۔

Watch Live Public News