(ویب ڈیسک ) پاکستان کی آئی سی ٹی صنعت کا تاریخی ریکارڈ، نیا سنگ میل عبور کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق مالیاتی سال 2025-26 میں آئی سی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر کی تاریخی سطح پر پہنچ گئیں۔ پاکستان کی آئی سی ٹی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 20.6 فیصد کا شاندار اضافہ ہوا ہے۔
سروسز سیکٹر میں سب سے بڑا تجارتی سرپلس؛ آئی سی ٹی نے 3.9 ارب ڈالر کا ریکارڈ قائم کر دیا۔
پاکستانی آئی سی ٹی سیکٹر معاشی ترقی، جدت اور ڈیجیٹل مستقبل کا اہم ترین ستون بن گیا۔