چین کی چِپ برآمدات میں ریکارڈ اضافہ، 7 ماہ میں تقریباً دگنی ہوگئیں

چین کی چِپ برآمدات میں ریکارڈ اضافہ، 7 ماہ میں تقریباً دگنی ہوگئیں
کیپشن: چین کی چِپ برآمدات میں ریکارڈ اضافہ، 7 ماہ میں تقریباً دگنی ہوگئیں

ویب ڈیسک:  چین کی سیمی کنڈکٹر اور چِپ مصنوعات کی برآمدات میں رواں سال نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث عالمی مارکیٹ میں چینی ٹیکنالوجی مصنوعات کی مسابقت مزید بڑھنے کی توقع ہے۔

چینی حکام کے مطابق رواں سال کے پہلے 7 ماہ کے دوران انٹیگریٹڈ سرکٹس کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 99.5 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ اس عرصے میں انٹیگریٹڈ سرکٹس کی برآمدات کی مالیت 216 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔

ماہرین کے مطابق چینی چِپس کی عالمی طلب میں اضافے کی بڑی وجوہات میں تکنیکی پیش رفت، سپلائی چین میں بہتری اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے متعلق ٹیکنالوجی کی بڑھتی ہوئی عالمی طلب شامل ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جدید چِپس کی بڑھتی ہوئی طلب کے باعث عالمی سیمی کنڈکٹر مارکیٹ میں مسابقت مزید تیز ہونے کا امکان ہے۔ اس مسابقت کے نتیجے میں گاڑیوں، موبائل فونز، صنعتی مشینری اور دیگر الیکٹرانکس مصنوعات کی پیداواری لاگت میں کمی بھی متوقع ہے۔

Watch Live Public News