(ویب ڈیسک ) ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ سے منظور ہونے والا لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈیننس جلد جاری ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ترمیمی آرڈیننس جاری کرنے کے لئے سمری صدر مملکت کو بھجوا دی گئی ہے، صدر مملکت کے دستخط کے بعد باضابطہ آرڈیننس جاری کردیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے لئے پنجاب کا ماڈل اپنایا جائے گا۔ اسلام آباد میں تین قومی اسمبلی کے حلقوں پر تین ٹاونز، کارپوریشن بنائی جائیں گی۔ہر ٹاؤن کارپوریشن کا میئر اور2 ڈپٹی میئر ہوں گے۔ سی ڈی اے کے کچھ اختیارات لے کر بلدیات کو بااختیار بنایا جائے گا۔