بارکھان: چیکنگ کے دوران ٹرک سے 6 من چرس برآمد

بارکھان: چیکنگ کے دوران ٹرک سے 6 من چرس برآمد
بارکھان ( پبلک نیوز) تحصیل رکنی کی ایکسائز اینڈ نارکوٹکس کی جانب سے دبنگ کارروائی، ٹرک کے خفیہ خانوں سے 6 من چرس برآمد کر لی، ایک ملزم کو بھی دھر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ایکسائز اینڈ نارٹکس نے ٹرک سے 6 من چرس برآمد کر کے ملزم کو حراست میں لے لیا۔ سیکرٹری ایکسائز اینڈ نارکوٹکس کی خصوصی ہدایت پر ای ٹی او حضرت علی کاکڑ نے اپنی ٹیم انسپکٹر حاجی خان محمد بزدار ،اٹسپکٹر آزاد خان کھیتران تفتیشی عبدالشکور کھیتران اور سب انسپکٹر غلام رسول کھیتران کی سربراہی میں رات گئے کارروائی کی گئی۔ جامع حکمت عملی کے تحت کی جانے والی اس بڑی کارروائی میں دوران چیکنگ ٹرک کے خفیہ خانوں سے 6 من چرس برآمد کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ہونے والے ملزم سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔